ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی این بی گھوٹالہ معاملہ: بھگوڑا نیرومودی کے 100 کروڑ کے بنگلے پر چلا حکومت کا ہتھوڑا

پی این بی گھوٹالہ معاملہ: بھگوڑا نیرومودی کے 100 کروڑ کے بنگلے پر چلا حکومت کا ہتھوڑا

Sat, 26 Jan 2019 00:01:38    S.O. News Service

ممبئی25جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کے ملزم نیرو مودی کے بنگلے پر انتظامیہ نے ہتھوڑا چلایا ہے۔مہاراشٹر کے رائے گڑھ کلیکٹریٹ نے ڈائمنڈ کاروباری نیرومودی کے علی بااغ واقع بنگلے کو جمعہ کوگرانا شروع کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی کی جانب سے پڑوس کے رائے گڑھ ضلع میں واقع جائیداد کو ریاستی حکومت کو سونپے جانے کے بعد ضلع مجسٹریٹ وجے سوریہ ونسی نے اسے گرانے کا حکم دیا۔بتا دیں کہ ریاستی حکومت نے اسے غیر قانونی جائیداد قرار دیا ہے۔مفرور ڈائمنڈ کاروباری وجے مالیا کا یہ بنگلہ تقریبا33 ہزار اسکوائر فٹ میں ہے۔اس گھر میں کئی ہائی پروفائل پارٹیاں بھی منعقد ہوئی ہیں۔مگر اب نیرومودی پنجاب نیشنل بینک کے 13 ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالہ معاملے میں اہم ملزم ہے۔گزشتہ سال ریاستی حکومت نے ای ڈی کو خط لکھ کر غیر قانونی طور پر بنے بنگلے کو گرانے کی اجازت مانگی تھی۔ای ڈی نے مفرور ڈائمنڈ کاروباری کے اس بنگلے کو سیل کر دیا تھا۔ پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے میں نام سامنے آنے کے بعد سے فرار چل رہے نیرومودی کا نام ان 202 بنگلوں کے مالکان میں شامل ہے جنہیں ان کی جائیداد گرائے جانے کااشارہ ملاہے۔رائے گڑھ کے کلیکٹر سوریہ ونسی نے بتایا کہ اس بنگلے کی تعمیر غیر قانونی طریقے سے ہوئی ہے اور اس میں تمام قوانین کو نظر انداز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عالی باغ اور مراد تحصیل میں 202 غیر قانونی بنگلوں کو گرانے کی کارروائی ہم نے شروع کر دی ہے۔


Share: